• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 146973

    عنوان: عالم کی فضیلت پانے کے لیے کیا کرنا چاہیے ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حدیث پاک میں عالم کی بہت فضیلت آئی ہے تو عالم کس کو کہتے ہیں کیا عالم ہونے کے لیے مدرسہ میں داخل ہونا ضروری ہے ؟ ۲۔ اگر کوئی شخص دینی کتاب پڑھ کر یا جماعت میں جاکر علم سیکھ لے توکیا اس شخص کو عالم کہا جاسکتاہے ؟ ۳ ۔یا جاہل ہی رہے گا ؟ ۴ ۔اگرجاہل رہے گا تو اس شخص کو عالم کی فضیلت پانے کے لیے کیا کرنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 146973

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 305-283/B=3/1438

     

    دور حاضر کے عرف میں عالم وہ شخص ہے جو قرآن و حدیث کو باقاعدہ پڑھے ہوئے ہو اور قرآن و حدیث کو اس کے احکام کو براہِ راست سمجھتا ہو، جماعت میں نکلنے والا اگر کچھ باتیں دین کی سیکھ لے تو اسے عالم نہیں کہا جائے گا، اسی طرح جس نے محض کتابوں کا مطالعہ کرکے کچھ باتیں سیکھ لیں وہ بھی عالم نہیں کہا جائے گا، جب تک کسی مستند عالم کے پاس یا کسی مستند مدرسہ میں رہ کر تمام علوم آلیہ کو سیکھ کر علوم قرآن اور اس کی تفسیر کو نہ پڑھے اور اسی طرح علم حدیث کو نہ سیکھے تو وہ اہل علم کے یہاں اصلاحی عالم شمار نہیں کیا جائے گا، عالم کے لیے باقاعدہ تمام علوم کو ۷- ۸سال تک پڑھنا ضروری ہے اس کے بغیر وہ عالم نہیں کہلائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند