• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 14680

    عنوان:

    مرتد اور زندیق کی کیا تعریف ہے؟ مرتد اور زندیق کے درمیان کیا فرق ہے؟ (۲)کیا مسلمانوں کے لیے مرتد یا زندیق کے ساتھ کسی بھی طرح کا سیاسی یا مذہبی اتحاد بنانا جائز ہے یا حرام ہے؟

    سوال:

    مرتد اور زندیق کی کیا تعریف ہے؟ مرتد اور زندیق کے درمیان کیا فرق ہے؟ (۲)کیا مسلمانوں کے لیے مرتد یا زندیق کے ساتھ کسی بھی طرح کا سیاسی یا مذہبی اتحاد بنانا جائز ہے یا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 14680

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1591=1266/ھ

     

     کوئی شخص مذہب اسلام کو چھوڑکر دوسرے مذہب کو اختیار کرلے یا توحید و رسالت کا انکار کر بیٹھے یا ضروریات دین سے منکر ہوجائے یا ایسے عقائد وافعال کو اختیار کرے کہ جو انکار قرآن اور انکار رسالت کے ہم معنی ہوں، ایسا شخص مرتد کہلاتا ہے۔ (ب) جو شخص اپنے عقیدہٴ کفریہ کو دجل وتلبیس نیز ملمع سازی کرتے ہوئے اس خباثتِ باطنیہ کو اسلامی صورت میں ظاہر کرتا ہے، وہ زندیق ہے، شرح مقاصد للتفتازانی رحمہ اللہ:۲/۲۶۸ اور دیگر کتب میں تصریح ہے، فتاویٰ شامی باب المرتد کی بعض عبارات سے بھی یہی ثابت ہے اور فرق دونوں میں ظاہر ہے کہ مرتد مذہب اسلام سے پھر جانے والے کو کہا جاتا ہے اور زندیق کفریہ عقائد پر ملمع کرنے والا ہوتا ہے مثلاً اگر کوئی اشربہٴ محرمہ میں سے کسی شراب محرم کی بوتل پر شربت روح افزاء کا لیبل لگاکر لوگوں کو دھوکہ دے یہ زندیق ہے۔ (۲) دینی ومعاشرتی امور میں ان سے تال میل رکھنا حرام ہے اور سیاسی اور مذہبی اتحاد سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اس کو صاف واضح لکھ کر دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند