عنوان: پیار اور محبّت شادی سے پہلے
سوال: میں ایک لڑکی سے پیار کرتا تھا ہم کبھی ملے نہیں فیس بک سے دوستی ہی فیر ایک دوسرےکو پسند ک رنے لگے میرے گھر والے راضی نہیں تھے اس لئے مہینے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا الیحدگی سے پہلے مہینے اسے شادی کا وادا کیا تھا جوکی لڑکی نے مجھسے لیا تھا کیا وادا ٹوڈھنے کے اوج مے الله کے یہا میری پکاڈ ہو سکتی ہے الله سے ڈر کی وجہہ سے مینے اسے شادی کرنے کا فیصلہ کیا پر ابّ وہ لڑکی راضی نہیں اور کہتی ہے میں تمہے کبھی معاف نہیں کروگی اور الله بھی ماف نہیں کریگا ابّ میں کیا کرو آپ ہی بتلاے\nجواب کا انتظار رہیگا
جواب نمبر: 14636031-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 198-142/H=2/1438
اس لڑکی سے چھٹکارہ مل گیا اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتے رہئے اور اللہ پاک سے سچی پکی توبہ کریں اور ہمیشہ اپنی اصلاح میں کوشش کرتے رہیں فیس بک پر یا کسی اور ذریعہ سے اس کے ساتھ کبھی رابطہ نہ کریں دین کو مضبوطی سے تھامے رہیں نماز کی پابندی کریں اللہ پاک دنیا کے تمام فتنوں سے محفوظ رکھے سعادت دارین سے نوازے۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند