• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 146336

    عنوان: پٹاخے کا کاروبار؟

    سوال: کیا پٹاخہ کا کاروبار کرنا چاہئے؟ اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟

    جواب نمبر: 146336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 183-137/D=2/1438

    آتش بازی پٹاخہ وغیرہ پھوڑنا ایک لغو کام ہے او راس میں مال ضائع کرنا یقینا فضول خرچی ہے قرآن مجید میں فضول خرچی کرنے والے کو شیطان کا بھائی کہا گیا ہے ”إِنَّ الْمُبَذِّرِینَ کَانُوا إِخْوَانَ الشَّیَاطِینِ“ اور اس میں کافروں کے مذہبی شعار میں مدد کرنا بھی ہے نیز یہ ایک گناہ کا کام بھی ہے لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اسے فروخت کرنا گناہ کے کام میں مدد کرنا ہے جس کی قرآن میں ممانعت آئی ہے ”وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَی الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ“ اِس لیے اس کی تجارت کی اجازت نہیں ہوسکتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند