• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 146109

    عنوان: کمپیوٹر پر ماوٴس کی مدد سے بے وضو قرآن پڑھنا؟

    سوال: کیا قرآن بنا وضو کے ڈسک ٹاپ کمپیوٹر پر ماوٴس کی مدد سے پڑھ سکتے ہیں؟ سوال یہ ہے کہ اگر اگلے پیج پر جانا ہوتو بذریعہ ماوٴس جا سکتے ہیں یا اُس وقت باوضو رہنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 146109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 160-124/D=2/1438

    (۱) جی ہاں کمپیوٹر پر ماوٴس کی مدد سے بلا وضوء قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں، البتہ اسکرین پر جس وقت قرآنی آیات نظر آتی ہوں اُس وقت بدونِ وضوء اُس پر ہاتھ نہ لگائیں۔

    (۲) اگلے صفحہ پر بذریعہ ماوٴس جانے کے لیے باوضوء رہنا ضروری نہیں بغیر وضوء کے بھی جاسکتے ہیں۔ ویحرم بہ أي بالأکبر وبالأصغر مسّ مصحف الخ ․․․․․․․ وحل قلبہ بعود ای تقلیب أوراق المصحف بعود ونحوہ لعدم صدق المس علیہ۔ الدر المختار مع الرد: ۱/۳۱۵، ۳۱۶، زکریا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند