• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 146061

    عنوان: کیا کفن پر خون کا نشان لگا ہوتو یہ شہادت کی دلیل ہے؟

    سوال: (۱) کیا کفن پر خون کا نشان لگا ہوتو یہ شہادت کی دلیل ہے؟ (۲) ایک خاتون فوت ہونے سے کچھ دیر پہلے بار بار یہ کہہ رہی تھیں کہ بارش ہو رہی دیکھو بارش ہو رہی ہے اور میں بھیگ رہی ہوں مجھے اندر لے چلو، اور پھر ان سے کہا گیا کہ آپ کو اندر لے جاتے ہیں، اور اِس کے بعد وہ تسبیح پڑھ کر سو گئیں، اور صبح پتا چلا کہ قومہ میں ہیں، اور پھر قومہ میں ہی وفات پا گئیں (چند گھنٹوں بعد)، وہ ہسپتال میں ایڈمٹ تھیں، اور تین یا چار سال سے کافی بیمار تھیں، کیا بارش کا نظارہ آنا ایک اچھی علامت ہے؟

    جواب نمبر: 146061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 162-126/B=2/1438

    (۱) کفن پر خون کا نشان ہونا یہ شہادت کی دلیل نہیں ہے۔

    (۲) یہ اللہ کی رحمت کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے، اللہ کی رحمت کی بارش دیکھ کر پھر اللہ کے پاس چلی گئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند