• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 145923

    عنوان: کیا صرف بنیادی ارکان کو پورا کرنے سے اسلام پورا ہوجاتاہے ؟

    سوال: کیا صرف بنیادی ارکان کو پورا کرنے سے اسلام پورا ہوجاتاہے ؟،یا سیاسیات کا کوئی تعلق نہیں اسلام سے ؟

    جواب نمبر: 145923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 110-062/B=2/1438 اسلام تین چیزوں کے مجموعہ کا نام ہے عبادات کی درستگی، اخلاق کی درستگی، معاملات کی درستگی۔ ان تینوں کی بجا آوری کے بعد آدمی سچا پکا کامل مسلمان بن سکتا ہے۔ معاملات کے اندر سیاسی معاملات بھی شامل ہے، رہی اسلام کی بنیادی باتیں وہ ہیں: (۱) لآإلٰہ إلا اللہ محمد رسول اللہ پر ایمان لے آنا۔ (۲) نماز پڑھنا۔ (۳) روزہ رکھنا۔ (۴) زکوٰة ادا کرنا۔ (۵) حج کرنا۔ یہ بیسک باتیں ہیں ان پر ایمان نہ لانے سے مسلمان ہی نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند