• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 145542

    عنوان: مرنے كے بعد روح كا گھر آنا؟

    سوال: کیا مرنے کے بعد روح کا واپس گھر کو آنا یاجمعرات کو آنا ایسا حدیث یا قرآن یا صحابہ کرام کی زندگی میں کچھ دلیل ہے؟

    جواب نمبر: 145542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 070-088/M=2/1438

     

    مرنے کے بعد مردہ کی روح اپنے مقام علیین یا سجین میں پہنچادی جاتی ہے، اسے دنیا میں نہیں بھیجا جاتا ہے، مرنے کے بعد روح کا گھر واپس آنا یا جمعرات کو آنا قرآن و صریح حدیث سے ثابت نہیں ہے کلا إن کتٰب الفجار لفی سجین۔ المطففین:۷۔ کلا إن کتٰب الأبرار لفی علیین۔ المطففین: ۱۸۔ قلنا وجہ التوفیق: أن مقر أرواح المومنین فی علیین أو فی السماء السابعة ونحو ذلک کما مر ومقر أرواح الکفار فی سجین۔ التفسیر المظہری: ۱۰/ ۲۲۵، حافظ کتب خانہ کوئٹہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند