• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 145497

    عنوان: اگر قطرہ نکل جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا

    سوال: جب میں چھوٹا استنجاء کرتا ہوں تو کچھ دیر تک قطرے آتے ہیں اگر فوراً نماز کا وقت ہو تو بڑی مشکل سے وضو کنٹرول ہوتا ہے، اگر کوئی قطرہ نکل جائے تو کیا وضو دوبارہ کرنا ہوگا؟ آگے پیچھے قطرے نہیں آتے۔

    جواب نمبر: 145497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 060-105/L=2/1438

    جی ہاں! اگر قطرہ نکل جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا، اور جس جگہ وہ قطرہ لگے اس کو دھونا بھی پڑے گا، اس لیے آپ نماز سے کچھ وقت پہلے استنجاء سے فارغ ہو جایا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند