• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 145396

    عنوان: اولاد کس کے نصیب سے پیدا ہوتی ہے؟

    سوال: حضرت، مجھے یہ پتہ کرنا ہے کہ اولاد کس کے نصیب سے پیدا ہوتی ہے؟ اکثر میں نے یہ سنا ہے کہ اولاد کا پیدا ہونا یا نہ ہونا باپ کے نصیب کی وجہ ہوتی ہے اور دولت کا ہونا یا نہ ہونا عورت کے نصیب سے ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 145396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 032-060/L=2/1438

     

    اولاد کا ہونا یا مالداری کا ہونا یہ سب اللہ رب العزت کی طرف سے ہے؛ البتہ بسا اوقات نکاح بھی مالداری کا سبب بن جاتا ہے۔ قال تعالیٰ: ”ووجدک عائلاً فأغنی“۔ وقال تعالیٰ: ان یکونوا فقراء یغنہم اللہ کی تفسیر کرتے ہوئے حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں: اگر وہ لوگ مفلس ہوں گے تو خدا تعالیٰ (اگر چاہے گا) ان کو اپنے فضل سے غنی کردے گا (پس نہ عدمِ غنا کو مانع نکاح سمجھیں اور نہ نکاح کو مانع غنا اس کا مدار مشیت پر ہے اگر فقر کے ساتھ مشیت متعلق ہو جائے توباوجود نکاح نہ ہونے کے بھی ہو جائے گا اور اگر غنا کے ساتھ مشیت متعلق ہو جائے تو باوجود نکاح نہ ہونے کے بھی ہوگا پس ایسے ارتباطات وہمیہ پر کیوں نظر کی جائے) اور اللہ تعالیٰ وسعت والا ہے (جس کو چاہے غنی کردے)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند