• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 145366

    عنوان: شوہر كے لاپتہ ہوجانے کی صورت میں عورت کا دوسرا نکاح

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک لڑکی کا نکاح ہوا اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک سال رہی پھر آپسی رنجشوں کی وجہ سے رشتہ بنا نہیں، لڑکی اپنے میکے آگئی،تقریباً ایک سال سے شوہر کا کچھ اتا پتہ نہیں وہ لاپتہ ہوگیا ہے ، کسی کو بھی یہاں تک کہ اس کے ماں باپ کو بھی پتہ نہیں وہ کہاں ہے ۔اس صورت حال میں کیا لڑکی شوہر کے رشتہ داروں کی اجازت سے دوسرا نکاح کر سکتی ہے ؟واضح رہے کہ شوہر کی حاضری میں نکاح یا طلاق کی بات ہرگز نہیں ہوئی ہے ۔صرف شوہر ایک سال سے لاپتہ ہے ۔بصورت دیگر دوسرے نکاح کی کیا شکل ہے ؟

    جواب نمبر: 145366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 021-031/B=2/1438

    صورتِ مذکورہ میں جب تک شوہر طلاق نہ دے یا اس کا نکاح شرعی طور پر فسخ نہ ہو اس وقت تک وہ کسی لڑکے کے ساتھ نکاح نہیں کرسکتی ہے اس مسئلہ کو آپ شرعی پنچایت میں پیش کریں، لڑکی کی طرف سے صدر کے نام ایک درخواست لکھیں اس میں نکاح کے ثبوت کا ذکر بھی ہو، اس کے بعد شوہر کے لاپتہ ہونے کا ذکر بھی ہو، پھر اخیر میں اپنے نکاح کو شرعی طریقہ پر فسخ کئے جانے کی درخواست کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند