عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 1384
کیا اللہ کو گاڈ (God) لکھنا یا پکارنا صحیح ہے؟
کیا اللہ کو گاڈ (God) لکھنا یا پکارنا صحیح ہے؟
جواب نمبر: 138401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 902/ب = 848/ب)
لفظ اللہ یہ ذاتی نام ہے اور تمام صفاتِ کمالیہ کو شامل ہے اس لیے ہمیں صرف اللہ ہی کہہ کر پکارنا چاہیے دوسرے صفاتی نام سے بھی پکارنا درست ہے لیکن دوسرے الفاظ میں صرف ایک صفت کا اظہار ہوتا ہے تمام صفات کا اظہار نہیں ہوتا ہے۔ اور لفظ گاڈ یہ انگریزی کا لفظ ہے اس کا لغوی و اصطلاحی معنی ہمیں معلوم نہیں اور کن کن صفاتی معنی کو شامل ہے یہ بھی معلوم نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند