• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 1339

    عنوان:

    ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بعثت سے پہلے اپنے نبی ہونے کے بارے میں علم تھا یا نہیں؟ 

    سوال:

    ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بعثت سے پہلے اپنے نبی ہونے کے بارے میں علم تھا یا نہیں؟ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چالیس سال کی عمر سے پہلے معلوم تھا کہ وہ نبی ہیں؟ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 814/ ج= 814/ج

     

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت و رسالت ملنے (چالیس سال کی عمر) سے پہلے اپنے نبی و رسول بنائے جانے کا کوئی علم نہ تھا، غار حراء میں جس وقت حضرت جبرئیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہلی وحی لے کر آئے اور اس میں آپ کو رسالت الٰہیہ کی بشارت دی تو آپ کو اپنے نبی و رسول ہونے کا علم ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند