• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 1313

    عنوان:

    کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم باعث تخلیق کائنات ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ کس طرح ثابت ہے؟

    سوال:

    کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم باعث تخلیق کائنات ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ کس طرح ثابت ہے؟ مہربانی فرماکر وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 1313

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  494/م = 489/م)

     

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا باعثِ تخلیقِ کائنات ہونا روایتوں سے ثابت ہے: لکن معناہ صحیح فقد روی الدیلمي عن ابن عباس مرفوعاً: أتاني جبرئیل فقال یا محمد! لولاک ما خُلِقت الجنة، ولولاک ما خُلِقت النار۔ وفي روایة ابن عساکر لولاک ما خلقت الدنیا (الموضوعات الکبری) بعض شروحِ نخبة الفکر میں بھی اس حدیث کی تصحیح کی گئی ہے۔ البتہ اس سلسلے میں ایک دوسری حدیث لوگوں میں مشہور ہے ?لولاک لما خلقت الأفلاک? یہ حدیث مذکورہ الفاظ سے ثابت نہیں۔ محدثین نے اس کو موضوع قرار دیا ہے قال القاري: وحدیث لولاک لما خلقت الأفلاک قال الصغاني إنہ موضوع کذا في الخلاصة (الموضوعات الکبری، ط: المکتب الإسلامي، بیروت ۲۸۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند