عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 12474
جب برصغیر میں دیوبندی او ربریلوی مسلک اور
ان کے مدرسے نہیں تھے تو لوگ کس مسلک پر یقین رکھتے تھے جیسے کہ برصغیر کے اولیائے
کرام؟
جب برصغیر میں دیوبندی او ربریلوی مسلک اور
ان کے مدرسے نہیں تھے تو لوگ کس مسلک پر یقین رکھتے تھے جیسے کہ برصغیر کے اولیائے
کرام؟
جواب نمبر: 12474
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 940=794/د
دیوبندی کسی نئے مسلک کا نام نہیں ہے، بلکہ صرف ایک نسبت ہے، مدرسہ دیوبند کے وجود سے پہلے صحابہ وتابعین اوراولیائے کرام جس حق مذہب کے پیروکار تھے، علمائے دیوبند اسی مذہب پر پختگی اور اعتدال کے ساتھ عمل پیرا ہیں، اس زمانہ میں چوکہ صحابہ اور اولیاء کے مشرب کی صحیح رہنمائی کرنے والے علمائے دیوبند اور ان کے متبعین ہیں، اس لیے ان کی طرف نسبت ظاہر کرنے کے لیے لفظ دیوبندی کا رواج شروع ہوگیا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند