• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 12461

    عنوان:

     عذاب قبر کسے کہتے ہیں؟ کچھ لوگ جو مماتی کہلاتے ہیں کہتے ہیں کہ اس قبر میں عذاب نہیں ہوتا، بلکہ روح کا مثالی جسم ہوتا ہے جسے عذاب و ثواب ہوتا ہے۔ برائے کرم اس بارے میں آگاہ فرمائیں اورعلمائے حق علمائے دیوبند کے موقف سے جواب عنایت فرماویں۔ منتظر رہوں گا اور دعا گوہوں کہ اللہ آپ کو مزید دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے (آمین۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 724=724/م

    عذاب قبر برحق ہے، قرآن کریم کی متعدد آیات اور احادیث کثیرہ اس بارے میں وارد ہیں، محض عقلی شبہات کی بنا پر ایسے امور کو رد کرنا صحیح نہیں۔ عذاب قبر سے مراد یہ ہے کہ روح میت میں لوٹائی جاتی ہے خواہ علیین میں ہو یا سجین میں ہو، پھر اس کا ایک خاص تعلق بدن سے قائم کردیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے بدن کو ثواب یا عذاب کا احساس ہوتا ہے، مگر یہ معاملہ عالم غیب کا ہے اس لیے ہمیں میت کے احساس کا عام طور سے شعور نہیں ہوتا، عالم غیب کی جو باتیں ہمیں حضور صلی اللہ عیہ وسلم نے بتائی ہیں، ہمیں ان پر ایمان لانا چاہیے۔ صحیح مسلم میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم مُردوں کو دفن کرنا چھوڑدوگے تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا کہ تم کو بھی عذاب قبر سنادے جو میں سنتا ہوں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند