• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 12261

    عنوان:

    ساری زندگی نماز کو بغیر سمجھے پڑھتے رہنا اور سمجھنے کو ضروری نہ سمجھنا اس عمل کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟ اس طرح تراویح کی نماز کو سمجھنے کو بھی ساری زندگی ضروری نہ سمجھنا؟ اسی طرح نماز جمعہ کے خطبہ کو بھی سمجھنا ساری زندگی ضروری نہ سمجھنا۔ ان اعمال اور عقیدے کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12261

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 983=763/ھ

    عمل اور عقیدہ کی صحت میں سمجھنا شرطِ لازم نہیں، پس ان کی ادائیگی بلا کراہت درست ہوجاتی ہے، ثقہ اہل علم کی خدمت میں رہ کر سمجھتے رہنے کی سعی کرنا اعلیٰ بات ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند