• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 11760

    عنوان:

    مجھے ایک مسئلہ جاننا ہے کہ ایک انسان جو غیر مسلم ہے اور اسے اسلام کے بارے میں کچھ بھی علم یا کوئی بھی معلومات نہیں ہے ،یا یوں سمجھ لیں کہ اسے یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ اسلام کیا ہے۔ اور اس انسان نے اپنے معاشرہ کے تحت ہر نیک کام کیا ہے کوئی بھی غلط کام نہیں کیا ہے۔ کل قیامت کے دن جب حساب ہوگا بے شک اللہ اس سے سوال کریں گے کی دین کیا ہے وہ یہی جواب دے گا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اسلام کیا ہے۔ وہ انسان اپنی دلیل پیش کرے گا کہ مجھ تک اسلام نہیں پہنچا۔ ہم جانتے ہیں کہ جو انسان کلمہ گو نہیں ہے وہ جہنم میں جائے گا۔ اب مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ وہ انسان جنت میں جائے گا یا جہنم میں جس تک اسلام ہی نہیں پہنچا اور اس نے اپنے معاشرے کے لحاظ سے ہر نیک کام کیا ہے؟ آپ کے جواب کا مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 726=1309/ھ

    اس تک تو اسلام نہیں پہنچا مگر اس کو اسلام تک پہنچنے کی استطاعت وقدرت تھی یا نہیں؟ اگر تھی تو نہ پہنچنے پر اللہ پاک موٴاخذہ فرمائے اور اس کوتاہی پر مناسب سزا کا اجراء ہو تو اس میں شرعاً وعقلاً کچھ اشکال نہیں اور اگر اس کو اسلام تک پہنچنے کی استطاعت ہی نہ تھی تو موٴاخذہ کا نہ ہونا بھی ظاہر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند