• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 1170

    عنوان:

    کیا بذریعہ وحی یا بذریعہ الہام ملنے والا علم غیب کہلائے گا؟

    سوال:

    کیا انبیاء کو بذریعہٴ وحی ملنے والے علم اور اولیاء اللہ کو امور غیبیہ کے متعلق ہونے والے علم کو علم غیب کہیں گے؟ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  742/ج = 742/ج)

     

    جی ہاں، اللہ تعالیٰ نے بہت سے امور غیبیّہ (جنت و دوزخ وغیرہ) کا علم وحی و الہام کے ذریعہ انبیائے کرام اور پیغمبران عظام کو اور ان کے توسط سے ان کی امتوں کو عنایت فرمایا ہے، وہ بھی علم غیب ہے لیکن یہ علم غیب عطائی غیر محیط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند