• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 11678

    عنوان:

    حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ جو شخص یہ کہے کہ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم عالم الغیب ہیں وہ جھوٹا ہے گویا کہ اس نے اللہ پر بہتان باندھا۔ میرا سوال ہے کہ : یہ روایت کن کن کتابوں میں ملتی ہے؟ برائے کرم مجھے تفصیل کے ساتھ بتائیں کتابوں کے نام، حدیث نمبر، جلد نمبر، صفحہ نمبر۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11678

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 528=393/ل

    بخاری شریف میں یہ حدیث اس طرح ہے: ومن حدثک أنہ یعلم الغیب فقد کذب وھو یقول لا یعلم الغیب إلا اللہ یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا یہ فرماتی ہیں کہ جو شخص تجھ سے یہ بیان کرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم غیب جانتے تھے تو اس نے جھوٹ بولا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ غیب کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا (بخاری شریف: ۲/۱۰۹۸، رقم الحدیث: ۷۳۸۰، باب قول اللہ عالم الغیب فلا یظہر علی غیبہ أحدا․․الخ) اور جامع الاصول میں یہ حدیث اس طرح ہے: من زعم أنہ یخبر بما یکون في غدٍ فقد أعظم علی اللہ الفریة یعنی جو شخص یہ دعویٰ کرے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آئندہ کل ہونے والے واقعات کو جانتے تھے اس نے اللہ پر بہت بڑا بہتان باندھا (جامع الاصول: ۱/۸۲۳۱)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند