عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 1146
میں جاننا چاہتا ہوں کہ اللہ کے عرش کی اہمیت کیا ہے؟ جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ اللہ کا گھر نہیں ہے ، اللہ تعالی اس میں جلوس نہیں فرماتے۔ تاہم یہ ایک مادی مخلوق ہے جیسا کہ مختلف احادیث میں ایسا مروی ہے۔ لہٰذا، اس کی تخلیق کے پیچھے مقصد کیا ہے؟
میں جاننا چاہتا ہوں کہ اللہ کے عرش کی اہمیت کیا ہے؟
جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ اللہ کا گھر نہیں ہے ، اللہ تعالی اس میں جلوس نہیں فرماتے۔ تاہم یہ ایک مادی مخلوق ہے جیسا کہ مختلف احادیث میں ایسا مروی ہے۔ لہٰذا، اس کی تخلیق کے پیچھے مقصد کیا ہے؟
جواب نمبر: 1146
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 296/د = 289/د)
عرش اور حق سبحانہ و تعالیٰ کے اس کے ساتھ تعلق کے سلسلہ میں سلف صالحین کا مسلک جو صاف اور صحیح ہے یہ ہے کہ انسانی عقل اللہ جل شانہ کی ذات و صفات کی حقیقت کا احاطہ کرنے سے عاجز ہے اس کی کھوج میں پڑنا بیکار بلکہ مضر ہے ان پر اجمالاً یہ ایمان لانا چاہیے کہ اس کی تخلیق سے جو بھی اللہ تعالیٰ کا مقصد ہے اور اللہ تعالیٰ کا اس سے جس طرح کا تعلق ہے ہم اس پر ایمان لاتے ہیں۔ عرش، کرسی تو عظیم الشان جسم ہیں جو تمام آسمان اور زمین سے بدرجہا بڑے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند