• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 11289

    عنوان:

    کیا دیوبندی کہلوانا ضروری ہے؟ (۲) اگر کوئی شخص سوا ل کرے کہ تمہارا کیا عقیدہ ہے اور تم کس مسلک پر ہو تو پھر کیا جواب دیا جائے؟ ہمارے امام مسجد کہتے ہیں کہ ان چیزوں میں مت پڑو اور صرف مسلمان ہی کہلواؤ۔ مجھے اس میں تھوڑی الجھن سی ہو رہی ہے کہ بندہ کیا کرے اور کہاں جائے؟ ہر کوئی کہتا ہے کہ میں صحیح اور وہ غلط ۔اب ایک عام سا پڑھا لکھا بندہ کہاں جائی، بڑی پریشانی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 299=273/ب

    جس کا عمل قرآن وحدیث کے مطابق ہے اور سنت کا اتباع کرتا ہے، بدعات وخرافات اور غلط رسموں سے بچتا ہے، حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اور ائمہٴ مجتہدین رحمہم اللہ کے حق میں بدزبانی وبدگمانی نہ کرتا ہو، وہی اہل حق ہے، اسی مسلک کو اختیار کرنا چاہیے، اپنی من مانی کوئی عمل نہ کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند