• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 1061

    عنوان: شیخ ابن عبد الوہاب النجدی التمیمی کے بارے میں بتائیں کہ کیا وہ مسلک دیوبند کے امام ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    شیخ ابن عبد الوہاب النجدی التمیمی کے بارے میں بتائیں کہ کیا وہ مسلک دیوبند کے امام ہیں یا نہیں؟ کیوں کہ فروعات میں یہ دونوں مختلف ہیں۔ ہمارے محلے کی جامع مسجد کے امام صاحب کہتے ہیں کہ شیخ نجدی مسلک دیوبند کے امام الاول ہیں اور مولوی اسماعیل دہلوی امام ثانی ہیں، جب کہ مولوی دہلوی بھی فروعات میں مسلک دیوبند سے مختلف نظر آتے ہیں۔ اس اختلاف کی حقیقت سے آگاہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 367/د = 358/د)

     

    ہندوستان میں حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ کا فکر اُن کے صاحبزادگان او رتلامذہ کے واسطے سے اکابر علمائے دیوبند حضرت مولانامحمد قاسم نانوتوی اور مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہما اللہ تک منتقل ہوا۔ علمائے دیوبند اسی کی پیروی کرتے ہیں۔ عالم اسلام کے دوسرے علمائے حق سے بعض فروعی مسائل میں اختلاف ہوسکتا ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند