متفرقات >> سیر وجہاد
سوال نمبر: 608130
کس جنگ میں بدنظمی کی وجہ سے صحابہ (رضی اللہ عنہم) منتشر ہوگئے تھے؟
سوال : کس جنگ میں نو مسلموں کی بد نظمی سے صحابہ کرام(رض) منتشر ہوگئے ؟
جواب نمبر: 608130
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 570-458/B=05/1443
جنگ حنین میں یہ واقعہ پیش آیا تھا جو غالباً سن آٹھ (8) ہجری میں ہوئی۔ پہلے ہی دشمنان اسلام ودای حنین کی دونوں جانب کمین گاہوں میں چھپے ہوئے تھے۔ جب مسلمان اس وادی میں اترے تو اچانک دشمنوں نے کمین گاہوں سے نکل کر مسلمانوں پر تیر برسانا شروع کردیا جس کی وجہ سے مسلمان منشر ہوگئے تھے۔ پھر بعد میں یکجا ہوئے اور زبردست حملہ کرکے فتح حاصل کی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند