• متفرقات >> سیر وجہاد

    سوال نمبر: 606340

    عنوان:

    ہجرت کی تعریف کیا ہے ؟

    سوال:

    ہجرت کی تعریف کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 606340

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 120-90/M=02/1443

     ہجرت کا لفظی مطلب ہے، چھوڑنا، ترک کرنا، منتقل ہونا۔ اصطلاح میں ہجرت یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے وطن میں دینی شعائر آزادانہ طور پر ادا نہ کرسکتا ہو تو وہ اپنا ملک چھوڑ کر ایسی جگہ چلا جائے جہاں اسے مذہب اسلام پر چلنے کی آزادی حاصل ہو، یہ ہجرت مکانی ہے اس کے علاوہ اور بھی اقسام ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند