• متفرقات >> سیر وجہاد

    سوال نمبر: 60553

    عنوان: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس صحابی نے پڑھائی تھی؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس صحابی غسل دیاتھا ؟

    سوال: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس صحابی نے پڑھائی تھی؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس صحابی غسل دیاتھا ؟

    جواب نمبر: 60553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 306-304/H=3/1437-U (۱) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھی گئی تھی مگر کسی نے امامت نہیں کی تھی، اس لیے کہ آپ کی نماز جنازہ جماعت کے ساتھ نہیں ہوئی تھی، بلکہ لوگ گروہ در گروہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرہٴ مبارکہ میں داخل ہوتے اور الگ الگ نماز پڑھ کر نکل جاتے، حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: فلما فرغوا من جہازہ یوم الثلاثاء وضع علی سریرہ في بیتہ ثم دخل الناس علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أرسالاً یصلون علیہ، حتی إذا فرغوا أدخلوا النساء حتی إذا فرغوا أدخلوا الصبیان، ولم یوٴم الناس علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أحد۔ الحدیث (شمائل الترمذي ص۱۱۸، باب: ذکر وفاتہ ودفنہ صلی اللہ عیلہ وسلم) (۲) حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دے رہے تھے اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ، اور ان کے دو صاحبزادے حضرت فضل وحضرت قثم کروٹیں بدلتے تھے اور حضرت اسامہ وشقران رضی اللہ ع نہم پانی ڈال رہے تھے۔ (سیرة المصطفیٰ: ج ۳/ ص: ۲۵، بحوالہ البدایہ والنہایة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند