• متفرقات >> سیر وجہاد

    سوال نمبر: 604684

    عنوان:

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم كا نسب شریف بیان فرمائیں‏

    سوال:

    نبی کریم ص علیہ وسلم کا نسب آپ سے لیکر آدم علیہ سلام تک۔

    جواب نمبر: 604684

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 885-222T/D=10/1442

     ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ نسب اور شجرہٴ نسب یہ ہے۔

    سیدنا و مولانا محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرة بن کعب بن لُوی بن غالب بن فہر بن مالک بن النضر بن کنانہ بن خزیمة بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔ بخاری شریف باب بعث النبی صلی اللہ علیہ وسلم سیرة مصطفی: 1/17۔

    حافظ ابن حجر عسقلانی فرماتے ہیں کہ امام بخاری نے اپنی جامع صحیح میں نسب شریف کے سلسلے کو فقط عدنان تک ذکر فرمایا مگر اپنی تاریخ میں حضرت ابراہیم علیہ الصلاة والسلام تک سلسلہ کو ذکر فرمایا۔ وہ یہ ہے:

    عدنان بن ادد بن المقوم بن تارح بن یشجب بن یعرب بن ثابت بن اسماعین بن ابراہیم علیہما الصلاة والسلام۔ فتح الباری: 7/125، سیرة المصطفی: 1/17۔

    عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نسب شریف کو بیان فرماتے تھے تو عدنان سے تجاوز نہ فرماتے۔ عدنان تک پہونچ کر رُک جاتے، اور یہ فرماتے۔ کَذَبَ النَّسَّابُوْنَ یعنی نسب والوں نے غلط کہا۔ مطلب ان کو سلاسل انساب کی تحقیق نہیں جو کچھ کہتے ہیں بے تحقیق کہتے ہیں۔ (سیرة المصطفی: 1/18)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند