• متفرقات >> سیر وجہاد

    سوال نمبر: 601582

    عنوان:

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کتنے تھے؟

    سوال:

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کتنے تھے؟

    جواب نمبر: 601582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 294-230/D=05/1442

     تمام اصحاب سیر لکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دس (10) چچا تھے مگر جو نام لکھتے ہیں وہ اس سے زیادہ ہیں ۔ ابن ہشام نے تو مع عبداللہ کے دس (10) لکھا ہے۔ اَوروں نے حضرت عبد اللہ کو چھوڑ کر دس (10) لکھا ہے۔ سیرة ابن ہشام میں خواجہ عبد المطلب کے دس (10) لڑکوں کے نام یہ ہیں:۔

    (۱) حمزہ ۔ (۲) العباس ۔ (۳) ابو طالب عبد مناف۔ (۴) ابو لہب عبد العزی۔ (۵) زبیر۔ (۶) مقوم۔ (۷) ضرار۔ (۸) مغیرہ لقبہ جحل۔ (۹) عبد اللہ ۔ (۱۰) حارث۔ (اصح السیر، ص: 2)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند