• متفرقات >> سیر وجہاد

    سوال نمبر: 57121

    عنوان: کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ماریہ قبطیہ رضي اللہ عنہا سے نکاح کیا تھا،صحیح قول کیا ہے ؟ حوالہ ضرور لکھے ۔

    سوال: کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ماریہ قبطیہ رضي اللہ عنہا سے نکاح کیا تھا،صحیح قول کیا ہے ؟ حوالہ ضرور لکھے ۔

    جواب نمبر: 57121

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 105-105/Sd=3/1436-U حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا سے نکاح نہیں کیا تھا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی باندی تھیں، شاہِ مقوقس نے پیغمبر علیہ السلام کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کیا تھا، سن ۸ ہجری میں ان کے بطن سے آپ کے صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی پیدائش ہوئی۔ (مستفاد: اصح السیر، ص: ۵۶۱، سیرت طیبہ، قاضی زین العابدین سجاد میرٹھی رحمہ اللہ، ص: ۲۱۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند