• متفرقات >> سیر وجہاد

    سوال نمبر: 169761

    عنوان: ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم كی نمازِ جنازہ اور تدفین كتنے دیر بعد عمل میں آئی تھی؟

    سوال: ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے وفات کے کتنے وقت کے بعد نمازِ جنازہ اور دفن کیا گیا تھا؟ اس سلسلے ذرا رہنمائی فرمائیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔آمین

    جواب نمبر: 169761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:520-483/sd=7/1440

     دو شنبہ ( پیر) کے دن آپ کی وفات ہوئی اور سہ شنبہ ( منگل ) کے دن صحابہ کرام نے تنہا تنہا نماز جنازہ پڑھی، پھر چہار شنبہ(بدھ) کی شب میں تدفین عمل میں آئی ۔( سیرة المصطفی: ۱۸۶/۳، ۱۸۹) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند