• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 9364

    عنوان:

    مفتی صاحب مجھے بینک اور دوسرے کچھ مسئلوں کے متعلق کچھ معلومات لینی ہے۔ (۱) کیا سعودی عربیہ میں شرعی نظام حکومت ہے؟ (۲) اگر ہے تو شرعی نظام حکومت میں بینک (جو کہ سود کا کاروبار کرتا ہے) کیسے کھلا ہوا ہے، شریعت میں سودی کاروبارتو حرام ہے؟ (۳) اگر سعودی عربیہ میں شرعی نظام نہیں ہے تو دنیا کے کس ملک میں شرعی نظام حکومت ہے؟(۴) کیا بینک کے انسانی وسائل اور ایڈمنسٹریشن محکمہ میں نوکری کرنا صحیح ہے؟ انسانی وسائل اور ایڈمنسٹریشن محکمہ کا کام تو لوگوں کو نوکری پر رکھنے سے لے کر نکالنے تک کا ہوتا ہے، اور بینک کے ملازم کے متعلق سارا ریکارڈ رکھنا ہوتا ہے۔ (۵) اسلامک بینک کا کیا مطلب ہے؟ اگر ہم بینک کی تعریف کو دیکھیں ?تو بینک وہ تنظیم ہے جو لوگوں کے پیسے سود پر رکھتی ہے اور لوگوں کو سود پر قرضہ دیتی ہے? ،تو یہ سودی (بینک) ہوگا یا اسلامی؟(۶) اگر ہم بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ میں پیسہ رکھوا رہے ہیں تو بینک ان پیسوں کو دوسرے لوگوں کو سودی قرض میں دیتا ہے اور ہمارے پیسہ سے بینک کو فائدہ بھی ہوتا ہے اور بینک مزید مستحکم ہوتا جاتا ہے۔ کیا کسی سودی تنظیم کو فائدہ پہنچانا اوراس کو پروان چڑھانا صحیح ہے؟(۷) بینک میں نوکری اس وجہ سے حرام ہے کہ وہ سودی پیسوں سے تنخواہ دیتی ہے۔ آج کل ہر دوسری تنظیم بینک لون پر اپنا کاروبار چلا رہی ہوتی ہے، تنخواہ تو وہاں بھی ہمیں سودی پیسوں میں سے مل رہی ہے؟ میری رہنمائی فرمائیں، میں ایک پرائیویٹ تنظیم میں ملازمت کرتاہوں اوربینک کی اچھی سے اچھی نوکری بھی قبول نہیں کرتاہوں۔ پر بہت سے لوگ مجھ سے اس طرح کے سوالات کرتے ہیں جس کا جواب میرے پاس نہیں ہوتا۔ اور شیطان بھی وسوطہ ڈالتا ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2471=409/ ب

    (۱) بہت قلیل ہے۔ (۲ تا آخر) ہماری معلومات میں سعودیہ میں یا دنیا کے کسی ملک میں بھی ایسا بینک نہیں ہے جس میں سودی کاروبار نہ ہوتا ہو۔ اس لیے بینک میں مسلمان کو ملازمت کرنے سے منع کیا جاتا ہے، آپ پرائیویٹ تنظیم میں ملازمت کررہے ہیں، قابل مبارکباد ہیں کہ بینک میں اچھی سے اچھی ملازمت کو ٹھکرادیا۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح سب مسلمانوں کو قوی ایمان نصیب فرمائے، اور حرام کمائی کمانے سے محفوظ رکھے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند