معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 8436
میرے ابو مجبوری میں بینک کی نوکری کررہے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟
میرے ابو مجبوری میں بینک کی نوکری کررہے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟
جواب نمبر: 843601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1300=1114/ل
بینک میں کسی ایسے کام کی ملازمت جس میں سود پر تعاون ہو، ناجائز ہے مجبوری میں بھی یہی حکم ہے۔ البتہ ان کو فوراً یہ ملازمت ترک نہیں کرنی چاہیے، بلکہ ان کو کسی جائز ملازمت کی تلاش میں سعی بلیغ سے کام لینا چاہیے اور ملازمت ملتے ہی اس کو ترک کردینی چاہیے۔ اور اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جی پی فنڈ کی مد میں جبراً کاٹ لیئے جاتے ہیں اور جمع شدہ رقم پر سالانہ گیارہ فیصد کے حساب سے منافع بھی لگایا جاتا ہے۔ کیا یہ رقم حلال ہے؟
لائف
انشورنس جس کے اندر زندگی کا بیمہ کرایا جاتا ہے، اس کے انشورنس کی تفصیل کیا ہے؟
حیدرآباد شہر میں مجھے اپنے ایک دوست سے ایک پلاٹ خریدنے کا موقع میسر ہوا ہے۔ لیکن اس کو خریدنے کے لیے میرے پاس پورا روپیہ نہیں ہے۔ میرے پاس کچھ رجسٹرڈ پلاٹ ہیں جن کو میں بینک میں رہن رکھ کرکے بینک سے لون حاصل کرسکتا ہوں۔ اورنیاپلاٹ خریدنے کی ضرورت کی تکمیل کرسکتا ہوں۔پلاٹ کوبینک میں رہن رکھ کرکے بینک سے فنڈ حاصل کرکے نیا پلاٹ خریدنے کے بارے میں علماء کا کیا فتوی ہے؟
2670 مناظر