• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 8433

    عنوان:

    میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہوں اور ہماری کمپنی میں میڈیکل مفت ہوتا ہے ۔لیکن سوال یہ ہے کہ یہ بل ہم کو انشورنس کمپنی کے ذریعہ ادا کیا جاتا ہے۔ جب کہ کمپنی ہم سے کوئی زائد رقم نہیں لیتی۔ تو کیا اس میڈیکل کے لیے ہم دعوی کرسکتے ہیں اور کیا یہ ہمارے لیے جائز ہے یا نہیں؟ کمپنی کی پالیسی ہے کہ میڈیکل مفت ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1351=197/ل

    کمپنی اگر اپنی طرف سے انشورنس کراتی ہے تو یہ کمپنی کی طرف سے عطیہ ہوا ، آپ اس پالیسی سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ البتہ چونکہ آپ کا معاملہ براہ راست کمپنی سے نہیں ہے، اس لیے آپ کا میڈیکل کے لیے دعویٰ کرنا درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند