• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 7518

    عنوان:

    لائف یا سامان کا انشورنس حلال ہے یا حرام؟ (۲) شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا جو کہ سینسیکس کے نام سے جانا جاتا ہے حلال ہے یا حرام؟ (۳)مسلم قوم کے لیے انڈیا میں کون سا بینک اچھا ہے؟

    سوال:

    لائف یا سامان کا انشورنس حلال ہے یا حرام؟ (۲) شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا جو کہ سینسیکس کے نام سے جانا جاتا ہے حلال ہے یا حرام؟ (۳)مسلم قوم کے لیے انڈیا میں کون سا بینک اچھا ہے؟

    جواب نمبر: 7518

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1703=1461/ ب

     

    لائف انشورنس تو ہرحال میں حرام اور ناجائز ہے، سامان کا انشورنس کرنا بھی بلا مجبوری جائز نہیں۔ اگر انشورنس کرائے بغیر سامان کی حفاظت ممکن نہ ہو تو بدرجہٴ مجبوری سامان کی حفاظت کی خاطر وہ بیمہ کراسکتے ہیں۔

    (۲) سنسیکس کس قسم کی سرمایہ کاری ہوتی ہے اسے واضح کریں، تو پھر اس کا حکم لکھا جائے گا۔

    (۳) سب یکساں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند