معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 7440
لائف انشورنس کی کونسی شکل جائز ہے؟ (۲) گورنمنٹ نوکری میں جوپی ایف ملتا ہے کیا وہ جائز ہے؟ (۳) کس طرح کی مجبوری میں لون لے سکتے ہیں؟
لائف انشورنس کی کونسی شکل جائز ہے؟ (۲) گورنمنٹ نوکری میں جوپی ایف ملتا ہے کیا وہ جائز ہے؟ (۳) کس طرح کی مجبوری میں لون لے سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 7440
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1692=1515/ب
(۱) لائف انشورنس کی پالیسی سود اور قمار (جوا) سے مرکب ہوتی ہے، اور یہ دونوں قیامت تک کے لیے قرآن پاک میں حرام قرار دیئے گئے ہیں۔ اس کی کوئی شکل بھی جائز نہیں۔
(۲) جی ہاں، پی ایف یعنی پرویڈنٹ فنڈ لینا جائز ہے، وہ حکومت کی طرف سے ملازم کی حسن کارکردگی پر عطیہ ہوتا ہے اس کا لینا درست ہے۔
(۳) جو بہت غریب ہے اسے کہیں سے قرض حسنہ نہیں ملتا ہے اور قرض نہ لینے کی صورت میں بے عزتی کا خطرہ ہے تو اس کے لیے بقدر ضرورت لون لینے کی اجازت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند