معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 7059
کیا میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف انڈیا سے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کاکورس کرسکتا ہوں؟ اس پڑھائی سے متعلق کچھ سوال ایسے ہیں: (۱) اس میں سود کاحساب کتاب کرنا پڑتا ہے، کیا یہ جائز ہے؟ (۲) انکم ٹیکس کم کرنے کے لیے اکاؤنٹس غلط بتانا پڑتا ہے، کیا یہ جائزہے؟

جواب نمبر: 7059
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 792=792/ م
اس کورس میں مذکورہ دونوں کام اگر صرف تعلیمی مشق کی حد تک کرنے پڑتے ہیں، تو گنجائش ہے، تعلیمی کورس مکمل ہونے کے بعد سودی حساب وکتاب اور غلط اکاوٴنٹس بتانے کی ملازمت، اختیار نہ کی جائے کہ اس کی اجازت نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند