• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 69751

    عنوان: رشوت میں سود كا پیسہ دینا؟

    سوال: ہمارے ملک میں چھوٹے چھوٹے سرکاری کاموں کی رشوت لیتے ہیں جس کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا، تو اگر رشوت میں سود کا پیسہ دیا جائے تو یہ شریعت کی رو سے درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 69751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1183-1086/SN=12/1437 رشوت میں سود کی رقم دینا شرعاً جائز نہیں ہے؛ اس لیے کہ ”سود“ کی رقم یا تو مالک (بینک یا حکومت وغیرہ) کو لوٹانا ضروری ہے یا پھر غریبوں مسکینوں کو بلا نیت ثواب دے دینا ضروری ہے، رشوت میں جو رقم دی جاتی ہے وہ حکومت کے کھاتے یعنی مالک کے قبضہ میں نہیں جاتی؛ بلکہ افسران کے جیب میں جاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند