• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 69540

    عنوان: کیا سود ی رقم کو سود دینے کے لیے استعمال کیا جاسکتاہے؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا سود ی رقم کو سود دینے کے لیے استعمال کیا جاسکتاہے؟جیسے کہ میں نے بینک سے کار /گھر خریدا Rs.500000 میں، اب میں 540000 روپئے ادا کررہاہوں جس میں سود شامل ہے تو کیا میں اس سود ی رقم کوجو میرے سیونگ اکاوئنٹ میں آئی ہے سودی لون ادا کرسکتاہوں؟ جب کہ سودی لون 40000روپئیہوتے ہیں۔

    جواب نمبر: 69540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1109-1102/B=12/1437

    جی ہاں سود کے پیسوں سے اپنا سودی لون ادا کرسکتے ہیں، حرام مال جہاں سے آیا ہے وہیں چلا جائے تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند