• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 69504

    عنوان: مسجد کے توسیع شدہ حصے میں اعتکاف کرنا کیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین مسئلہ ہذا میں کہ مسجد کی شرعی حدود کیا ہیں؟ توسیعات مسجد اصل مسجد کے حکم میں ہو ں گے یا نہیں؟ اصل مسجد میں جہاں پنج وقتہ نماز ہوتی ہو اعتکاف کرنا افضل ہے یا اس توسیع شدہ حصہ میں جہاں صرف جمعہ اور عیدین پڑھی جاتی ہے یا دونوں برابر ہیں؟عبرات فقیہ سے مدلل جواب تحریر فرماکر عنداللہ ماجور ہوں ۔ فقط۔بندہ صدیق احمد احیائی۔

    جواب نمبر: 69504

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1161-1156/M=12/1437 مسجد کا جتنا حصہ پنج وقتہ نمازوں کے لیے خاص ہے وہ شرعی مسجد کی حد میں داخل ہے اسی طرح توسیع کے بعد توسیع شدہ حصہ کو اگر مسجد کے حدود میں شامل کرلیا گیا ہے تو وہ بھی مسجد شرعی کے حکم میں ہوگا، لہٰذا اصل مسجد کی طرح توسیع شدہ حصے میں بھی معتکف اعتکاف کرسکتا ہے اور دونوں کا حکم برابر ہو جاتا ہے ہاں اگر توسیع شدہ حصے کو مسجدیت کی حیثیت سے شامل نہیں کیا بلکہ خارج مسجد حصہ رکھا تو اس خارجی حصے میں اعتکاف کرنا صحیح نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند