• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 6807

    عنوان:

    اگر کوئی بینک مین فکس ڈپازٹ کرکے یہ رقم سود کی بطور ٹکس ادا کرے تو گناہ ہے کیا؟ کسی ملک میں مکان ٹکس من مانی انداز اضافہ کرتے ہیں۔

    سوال:

    اگر کوئی بینک مین فکس ڈپازٹ کرکے یہ رقم سود کی بطور ٹکس ادا کرے تو گناہ ہے کیا؟ کسی ملک میں مکان ٹکس من مانی انداز اضافہ کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 6807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1670=1291/ ھ

    سود حاصل کرنے کی نیت سے فکس ڈپازٹ کرنا جائز نہیں، بلکہ حرام ہے۔ کوئی مجبوری ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر معلوم کریں، اور جمع کردہ رقم پر جو رقم ملے گی وہ بہرحال سود ہے اس کا حکم یہ ہے کہ غیرشرعی ٹیکس میں دیدینے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ بینک اور ٹیکس میں دی گئی رقم حکومت سے متعلق ہوں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند