• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 66365

    عنوان: کیا میں ان اسلامی بینکوں سے ذاتی لون لے سکتاہوں جو مضاربہ کے نظام پر چل رہے ہیں؟

    سوال: میرا نام سید ہے، میں اس وقت میں قطر میں کام کررہاہوں، یہاں بہت سارے اسلامی بینک ہیں جو مضاربہ کے نظام پر ذاتی لون دے رہے ہیں۔ براہ کرم، میں کیا میں ان اسلامی بینکوں سے ذاتی لون لے سکتاہوں جو مضاربہ کے نظام پر چل رہے ہیں؟ واضح رہے کہ ان بینکوں کا اپنا شریعہ نگراں کمیٹی ہے؟

    جواب نمبر: 66365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 761-661/D=10/1437

    لون میں سود کی ادائیگی ہوتی ہوتو وہ یقینا حرام ہے اگر نقد رقم لینے کی شکل ہوتی ہو اور ادائیگی (واپسی) بھی نقد ہوتی ہو کچھ زیادتی کے ساتھ تو زیادتی یقینا سود اور حرام ہے۔
    مضاربہ کے نام پر ذاتی لون کی شکل سمجھ میں نہیں آئی مضاربہ کاروبار کی ایک قسم کا نام ہے اور لون قرض کو کہتے ہیں مضاربہ میں لون کی شکل کیا ہوتی ہے واضح کرکے لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند