• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 66123

    عنوان: کیا میں قسطوں میں بس خرید سکتاہوں؟ کیوں کہ اس کی قیمت بہت زیادہ ہے

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا میں قسطوں میں بس خرید سکتاہوں؟ کیوں کہ اس کی قیمت بہت زیادہ ہے اور اسے نقد خریدنا ممکن نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 66123

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 885-861/SN=9/1437

     

    بینک یا فینانس کمپنی سے لون لے کر قسطوں میں بس (یا کوئی اورچیز) خریدنا شرعاً جائز نہیں ہے ، یہ اس لیے کہ یہاں سود ادا کرنا پڑے گا اور جس طرح سود لینا گناہِ عظیم ہے، اسی طرح سود ادا کرنا بھی؛ البتہ اگر فینانس کمپنی وغیرہ سے اس طرح معاملہ کرلیا جائے کہ کمپنی خود گاڑی خرید کر اپنا نفع جوڑ کر ایک متعین قیمت پر آپ کے ہاتھ فروخت کردے پھر آپ قسطوں پر قیمت ادا کرتے رہیں تو یہ طریقہ شرعاً درست ہے اگر چہ کمپنی آپ کے ہاتھ عام قیمت سے زیادہ پر گاڑی فروخت کرے؛ اس لیے کہ شرعاً قیمت (ثمن) وہی ہے جو باہم طے ہوجائے خواہ مارکیٹ ویلو سے کم ہویا زیادہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند