• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 65373

    عنوان: ادارہ کا خود ہی اپنی طرف سے ملازم کا میڈیکل انشورنس کرانا؟

    سوال: میں عرصہ 21/22 سال سے سعودی عرب میں ایک ادارے میں ملازم ہوں ۔ سعودی قانون کی رو سے ملازم اور اس کی فیملی کو طبی سہولیات فراہم کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے ۔چنانچے ہمارا ادارہ اس ذمہ داری سے عھدہ برآ ہونے کے لیے اپنے تمام ملازمین کو ہر مہینے سو ریال (100 Saudi Rayal) میڈیکل الاوُ نس (Medical allowance ) دیا کرتا تھا ۔ کچھ عرصہ بعد حکومت کی طرف سے ہر ادارے کے لیے یہ لازمی قرار دے دیا گیا کہ وہ اپنے ملازمین کی (مع فیملی ) میڈیکل انشورنس کروئے اور اس کو اقامہ (Iqama) یعنی غیر ملکی مقیمین کے لیے رہایشی اجازت نامے کی سالانہ تجدید کے لیے شرط قرار دے دیا گیا ۔چنانچہ ہمارے ادارے نے ہمیں مذکورہ الصدر میڈیکل الاؤنس کے طور پر دیا جانے والا 100 ریال بند کر دیا اور اپنے طور پر ہماری میڈیکل انشورنس کروانی شروع کر دی ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم ملازمین ،ادارے کی طرف سے کروائی جانے والی اس انشورنس سے استفادہ کر سکتے ہیں ؟ اور کیا ہمارے لیے اس میڈیکل انشورنس سے اپنا اور اپنی فیملی کا علاج کروانا از روئے شریعت جائز ہے یا نہیں ؟ وجزاکم اللہ خیراً.

    جواب نمبر: 65373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1229-1141/B=01/1438 جب ادارہ خود ہی اپنی طرف سے ملازم کا میڈیکل انشورنس کراتا ہے آپ کا اس میں کوئی دخل نہیں تو آپ اپنا اور اپنی فیملی کا علاج کراسکتے ہیں، شرعاً کوئی مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند