• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 65220

    عنوان: بزنس شروع کرنے کی غرض سے پی ایف کمپنی سے سود پر لون لینا؟

    سوال: میں ایک اسٹیل پلانٹ کمپنی میں کام کررہاہوں جہاں کچھ رقم ملازم کے لیے پینشن فنڈ کے نام سے وضع کی جاتی ہے اوریہ رقم ریٹائر منٹ کے وقت ملے گی اور اس پر یعنی وضع شدہ رقم پرکمپنی آٹھ فیصد سود دیتی ہے تو کیا یہ سود جائز ہے؟ (۲) ایک بزنس شروع کرنے کے لیے مجھے ایک بڑی رقم کی ضرورت ہے اور اس وقت میرے پاس زیادہ رقم نہیں ہے نیز بینک سے لون لینا حرام ہے۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ پی ایف کے نام پر جو رقم وضع ہوتی ہے میں اسے نکال سکتاہوں ، مگر اس کے لیے کمپنی نو فیصد سود چارج کرے گی اس شرط پر کہ میں یہ پی ایف لون دھیرے دھیرے واپس کردوں،تو کیا یہ لون لینا جائز ہوگا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 65220

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1036-1211/H=11/1437 (۱) پینشن فنڈ سے پینشن کے ساتھ بنام سود ملنے والی رقم جائز ہے، وہ شرعاً سود نہیں ہے۔ (۲) بزنس شروع کرنے کی غرض سے پی ایف کمپنی سے سود پر لون لینا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند