• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 65069

    عنوان: کیا موبائل کمپنی جو بیلنس رکھنے پر فری منٹس دیتی ہیں وہ درست ہے؟

    سوال: کیا موبائل کمپنی جو بیلنس رکھنے پر فری منٹس دے رہی ہے جائز ہے؟ اللہ تعالی آپ کو اور منتظمین مدراس کو شادو باد رکھے۔ آج کے اس پر فتن دور میں بھی دارالعلوم دیوبند نے آج بھی حق کا اعلان بلند کیا ہوا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ موبائل کمپنیاں آفر کرہی ہیں اکاؤنٹ بنا کربینک کی طرف ڈپوزٹ رکھنے پر روزانہ کی بنیاد پر فری منٹس دیئے جاتے ہیں ، کیا یہ فری منٹس شرعاً جائز ہیں؟ ان کا طریقہ یہ ہے کہ 1000 کا بیلنس رکھیں تو دوسرے دن تیس منٹس فری مل جاتے ہیں۔ کیا موبائل کمپنی جو بیلنس رکھنے پر فری منٹس دے رہی ہے جائز ہے؟

    جواب نمبر: 65069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 770-714/Sn=8/1437 مذکور فی السوال مضمون کا استفتاء پہلے بھی آیا تھا، اس کا یہاں سے جو جواب تحریر کیا گیا تھا، اس کی کاپی ارسال ہے، ملاحظہ فرمالیں۔ از: محمد اسد اللہ غفرلہ، معین مفتی 22/7/1437 الجواب صحیح: محمود حسن بلند شہری غفرلہ، محمد نعمان سیتاپوری غفرلہ مفتیانِ دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند ------------------------------ میرا موبی لنک موبی کیش اکاؤنٹ (Mobilink MobiCash Account) ہے، اگر میرے اس اکاؤنٹ میں ایک ہزارسے زیادہ روپئے ہوں تو اکاؤنٹ والے مجھے سو ایس ایم ایس اور سو منٹ بطور انعام فری دیتے ہیں۔ کیا یہ فری منٹ اور ایس ایم ایس میرے لیے حلال ہیں یا حرام؟ Fatwa ID: 315-412/Sn=5/1437 سوال میں یہ وضاحت نہیں کہ ایک ہزار سے زائد رقم جس کا اکاوٴنٹ میں ہونا ضروری ہوتا ہے، اس کی نوعیت کیا ہوتی ہے؟ یہ رقم بہ طور ”ڈپازٹ“ جمع ہوتی ہے کہ آئندہ آپ اسے بہ شکل نقد وصول کرسکتے ہیں یا بہ شکل ”ٹاک ٹائم“ جمع ہوتی ہے کہ آئندہ آپ اس سے صرف بات کرسکتے ہیں: ”کیش“ نہیں لے سکتے، بہرحال اگر بہ طور ”ڈپازٹ“ یہ رقم جمع ہوتی ہے جب کہ بینک اکاوٴنٹ میں ہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں ملنے والی سہولت سے منتفع ہونا جائز نہیں ہے، یہ درحقیقت قرض سے انتفاع کی شکل ہے اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث میں اس سے منع فرمایا ہے کل قرض جَرَّ منفعةً فہو ربا (مصنف بن أبي شیبہ، رقم: ۲۰۶۹۰) اگر جمع کردہ رقم کی دوسری یا کچھ اور نوعیت ہو تو مکمل تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند