• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 64970

    عنوان: جب سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنے کی اجازت ہے تو کیا ٹیکس کو کم کرنے کے لیے اتنا لون لینے کی اجازت ہے؟

    سوال: جب سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنے کی اجازت ہے تو کیا ٹیکس کو کم کرنے کے لیے اتنا لون لینے کی اجازت ہے؟ جس میں یہ احتیاط ہو کہ لون پر ادا کیا جانے والا سود ٹیکس کی رقم سے زیادہ نہ ہو ؟

    جواب نمبر: 64970

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 979-979/M=10/1437

    بینک سے لون لینے میں سود دینے کا ارتکاب لازم آتا ہے اس لیے یہ سخت مجبوری میں صرف معاش کی ضرورت کا نظم ہونے کی حد تک لینے کی گنجائش ہے، کاروبار کی ترقی یا ٹیکس کو کم کرنے کے لیے لینے کی اجازت نہیں، سودی رقم سے انکم ٹیکس ادا کرنے کی گنجائش ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سود کو حاصل کرنے کی غرض سے بینک میں روپیہ جمع کیا جائے بلکہ بینک میں روپیہ حفاظت کی غرض سے رکھا جائے پھر اس پر سود مل جائے تو اسے انکم ٹیکس میں دے دینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند