• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 63771

    عنوان: سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی بیویہ کو حکومت جو گرانٹ دیتی ہے وہ حکومت کی طرف سے ایک عطیہ اور امداد ہے، بیوہ اسے لے سکتی ہے۔

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ حکومت سرکاری ملازم کی بیوہ کو نقد گرانٹ دیتی ہے اگر اس کا شوہر دورا ن ملازمت کا انتقال کر جاتاہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ گرانٹ لینا حلال ہے؟ جب کہ بیوہ اور اس کے بچے بھی مالی اعتبار سے مضبوط ہیں۔ (۲) اور اگر اس کے بچے مالی اعتبار سے مضبوط ہیں تو کیا اس گرانٹ کا استعمال بجلی بل اور دوسرے ٹیکس وغیرہ کے لیے کیا جاسکتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 63771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 473-473/B=6/1437 (۱) سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی بیوہ کو حکومت جو گرانٹ دیتی ہے وہ حکومت کی طرف سے ایک عطیہ اور امداد ہے، بیوہ اسے لے سکتی ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں، اگرچہ اس بیوہ کے بچے مالی اعتبار سے مضبوط ہوں۔ (۲) گرانٹ لینے کے بعد بیوہ اس کی مالک ہوگئی، وہ اپنی ضروریات میں اپنے لڑکوں کی ضروریات میں اور بجلی کا بل اور ٹیکس وغیرہ دینے میں غرض جہاں چاہے خرچ کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند