• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 63716

    عنوان: کیا سیونگ اکاؤنٹ پر بینک سے ملے منافع کی رقم سے انکم ٹیکس اداکرنا جائز ہے؟

    سوال: ایک شخص ایمانداری سے وقت پر زکاة اداکرتاہے،کیا وہ سیونگ اکاؤنٹ پر بینک سے ملے منافع کی رقم سے انکم ٹیکس اداکرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 63716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    سیونگ اکاوٴنٹ پر بینک سے ملنے والے منافع کی رقم سے انکم ٹیکس ادا کرسکتا ہے: قال ابن عابدین في رد المحتار: ویردونھا علی أربابھا إن عرفوھم (شامي مطبوعہ زکریا: ۹/۵۵۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند