• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 63246

    عنوان: میرے سود کی رقم انکم ٹیکس کے نام پر ادا ہوجائے گی

    سوال: میں ایک مرکزی سرکاری ملازم ہوں ، ہر ماہ میری تنخواہ سے انکم ٹیکس کی رقم خود ہی کٹ جاتی ہے ، آپ کے فتوی میں ہے کہ انکم ٹیکس سود کی رقم سے ادا کیا جاسکتاہے ، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ میرے اکاؤنٹ میں سود کے نام سے جو رقم جمع ہوتی ہے اس کے تعلق سے یہ نیت کرنا کہ یہ میں نے انکم ٹیکس کے نام سے ہر ماہ اداکی گئی کے نام کردی ہے تو کیا ؛ (۱) اس طرح میرے سود کی رقم انکم ٹیکس کے نام پر ادا ہوجائے گی ( یعنی سود کی بلیک منی ، وائٹ منی ہوجائے گی) (۲) ایچ ڈی ایف سی بینک میں میرا ایک اور اکاؤنٹ ہے جو جمع شدہ رقم پر سود کی رقم ملتی رہتی ہے تو کیا یہ سود کی رقم انکم ٹیکس کے نام پر دی جاسکتی ہے؟ یاد رہے کہ ایچ ڈی ایف سی ایک پرائیویٹ بینک ادارہ ہے۔

    جواب نمبر: 63246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 188-188/Sd=4/1437-U (۱) جی ہاں! اس طرح نیت کرنے سے سود کی رقم انکم ٹیکس کے نام پر اداء ہوجائے گی اور آپ کے لیے ا نکم ٹیکس کے بقدر سودی رقم کا استعمال جائز ہوجائے گا۔ (۲) انکم ٹیکس میں وہی سود کی رقم دی جاسکتی ہے جو حکومت کی طرف سے حاصل ہو، پرائیویٹ بینک سے حاصل شدہ سودی رقم کو حکومت انکم ٹیکس میں دینے سے آپ بری الذمہ نہیں ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند