معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 63214
جواب نمبر: 63214
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 278-268/Sn=4/1437-U کسی سے ”ڈپوزٹ“ کے نام سے رقم لے کر اپنا مکان اسے بلاکرایہ منتفع ہونے کے لیے دینے کا معاملہ شرعاً جائز نہیں ہے؛ اس لیے کہ اس رقم کی حیثیت قرض کی ہے، اور رقم دے کر مکان سے منتفع ہوتے رہنا یہ درحقیقت قرض کی بنیاد پر انتفاع کی شکل ہے اور حدیث میں کسی کو قرض دے کر نفع حاصل کرنے کو سود کہا گیا ہے۔ کل قرض جَرَّ منفعةً فہو ربا (مصنف بن أبی شیبة، رقم: ۲۰۶۹)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند